ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / امر سنگھ ایس پی کے جنرل سکریٹری مقررہوئے 

امر سنگھ ایس پی کے جنرل سکریٹری مقررہوئے 

Tue, 20 Sep 2016 19:48:17  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ، 20؍ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )اترپردیش کے سماج وادی خاندان میں گزشتہ دنوں عروج پر پہنچی تلخی کے لیے ذمہ دار بتائے جا رہے راجیہ سبھا رکن امر سنگھ کو سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ ملائم سنگھ یادو نے آج پارٹی کا جنرل سکریٹری بنا دیا۔ملائم نے یہاں جاری خط میں کہاکہ محترم جناب امر سنگھ جی، آپ کو سماج وادی پارٹی کا جنرل سکریٹری مقرر کیا جاتا ہے۔ایس پی سربراہ نے امید ظاہر کی کہ سنگھ آنے والے اسمبلی انتخابات میں سماج وادی پارٹی کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔غورطلب ہے کہ وزیر اعلی اکھلیش یادو اور ان کے چچا سینئر کابینی وزیر امر سنگھ کے درمیان حال میں ہوئی اتھل پتھل کے لیے وزیر اعلی اور پارٹی جنرل سکریٹری رام گوپال یادو نے بالواسطہ طور پر امر سنگھ کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔اکھلیش نے کہا تھا کہ سارا جھگڑا ایک بیرونی شخص کی وجہ سے ہوا ہے۔اگر اب ان کے اور نیتا جی(ملائم )کے درمیان کوئی بیرونی شخص آیا تو اسے باہر کر دیا جائے گا۔انہوں نے کئی پلیٹ فارم پر باہری شخص کے طور پر امر سنگھ کی طرف اشارہ بھی کیا تھا۔ان واقعات کے دوران ایک بار تو ایسا لگا کہ ایس پی سربراہ خاندان میں تیز ہوتی چپقلش کو روکنے کے لیے امر سنگھ کو پارٹی سے نکال دیں گے ۔امر سنگھ ماضی میں بھی سماج وادی پارٹی کے جنرل سکریٹری رہ چکے ہیں۔انہیں 2010میں پارٹی مخالف سرگرمیوں کے الزام میں ایس پی سے نکال دیا گیا تھا۔حالیہ راجیہ سبھا کے انتخابات کے وقت وہ مسلسل دوسری بار ایس پی کے ٹکٹ پر ایوان بالا میں پہنچے تھے۔سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خاں اور رام گوپال یادو امر سنگھ کے سخت مخالف بتائے جاتے ہیں اور کئی بار وہ ان کی سخت الفاظ میں مخالفت بھی کر چکے ہیں۔


Share: